زیک گولڈ اسمتھ نے عمران خان کیلئے عالمی برادری سے اپیل کردی


بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے زیک گولڈ اسمتھ نے عالمی برادری سے اپیل کردی۔
زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکائونٹ (ٹوئیٹر) پر عالمی برادری کی توجہ مبزول کراتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان میں عمران خان کے لئے صورتحال کافی خطر ناک ہوچکی ہے، یہ لوگ اقتدار اور طاقت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں، رانا ثنا اللہ
زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ان عناصر کی کوئی بھی حرکت عمران خان اور پاکستان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے، اب وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری بانی پی ٹی آئی کے لئے بھرپور آواز اٹھائے۔
واضح رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ کا ایکس اکائونٹ پرٹوئیٹ ڈینئیل حنان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ کے بعد کی گئی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے آرمی کی جیل میں بھیج دیا گیا ، ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

ڈینئیل حنان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہ لوگ عمران خان کا معاملہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے نبٹانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles