
قومی سلامتی کمیٹی پر بریفنگ کے لیے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظورکر لی گئی، طارق فضل چوہدری نے قرارداد پیش کی۔
اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ ایوان نے اسمبلی ہال کل قومی سلامتی اجلاس کیلئے استعمال کرنے کی تحریک منظورکر لی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اظہارِ خیال
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترسیلات زر 13.2 ارب ڈالرز تھیں، 9 ماہ کی ترسیلات زر کو دیکھیں تو 35 سے 36 ارب تک پہنچ گئی ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ نگراں حکومت کے اقدامات کے باعث اتنا بڑا اضافہ ہوا، موجودہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کے ساتھ پالیسیوں کا تسلسل رکھا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیرغورنہیں ، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی کوئی اضافہ زیرغورنہیں۔
وزارتِ خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ وزارت ملازمین کی نجی مکانوں کی ہائرنگ کو حد کو بڑھانے پرغور کر رہی ہے۔
وزیرتجارت جام کمال
اجلاس کے دوران موجودہ حکومت کے پہلے سال میں درآمدی چینی کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کی گئیں۔
وزیرتجارت جام کمال نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے بھارت سے بھی 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی۔
جام کمال نے کہا کہ مارچ 2024 سے جنوری 2025 تک 3 ہزار140 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، چینی کی درآمد پر 3 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی۔
وزیر تجارت نے بتایا کہ چینی تھائی لینڈ، یواے ای، امریکا، برطانیہ سے درآمد کی گئی، ڈنمارک، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سے چینی درآمد کی گئی۔