پشاور میں دھماکہ، مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی


پشاور کے علاقے ارمڑ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں مفتی منیر شاکر کے بائیں پاؤں پر زخم آنے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق، دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد تھانہ ارمڑ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles