میری ٹائم وزارت کا نیااسکینڈل؛ 2 آپریشنل جہاز فروخت، خزانے کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان


میری ٹائم کی وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد جہاز کی فروخت کا اسکینڈل سامنے آگیا، پی این ایس سی کی جانب سے 2 آپریشنل تیل کے جہاز فروخت کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق لاہور جہاز یومیہ 27 ہزار500 ڈالرز پرعراقی بندرگاہ پر ٹھیکے پر تھا، جبکہ کوئٹہ جہاز پاکستانی ریفائنریز کے ٹھیکے پر تقریباً 12ہزار ڈالر یومیہ ٹھیکے پر تھا۔
کوئٹہ جہاز کا متبادل طے شدہ کرائے سے بھی مہنگا ہائر کرنے پر مجبورکیا گیا، ریفائنریز کےلئے باہر سے چارٹر جہاز ’سوین لیک‘ 8 لاکھ ڈالر ماہانہ پر حاصل کیا گیا، جس سے تقریبا 2 لاکھ ڈالرزکا نقصان ہوا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز آپریشنل اور منافع بخش تھے،اسکریپ کے بجائے شپنگ کمپنیز کی جانب سے خریدے گئے، دونوں جہازوں کی موجودہ فریٹ مارکیٹ کم ازکم 40 ہزار ڈالرز یومیہ ہے۔
ترجمان پی این ایس سی دو جہازوں کی فروخت کا پروسیس جاری ہے، بورڈ کی منظوری سے فیصلہ ہوا،
جہاز فائدہ مند نہیں تھے، اجازت ملتے ہی نئے جہاز خریدیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles