اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرلیا گیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کا معاملہ میں پیشرفت سامنے آئی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
تھانہ مرگلہ اسلام آباد میں درج مقدمہ 5 دفعات کے تحت درج کیا گیا، واقعہ 23 فروری 2025 کو پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، متن مقدمہ کے اندراج کے مطابق خاتون نے بتایا کہ جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ بلاک کیا، ہماری گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔
اسلام آبادکی مثالی پولیس کے اہلکار ٹک ٹاک بنانے لگے، ویڈیو وائرل ہوگئی
خاتون کے مطابق میرے سمجھانے پر جمال نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا گیا، ہمارے بیگ چھین لیے گئے، جن میں 20 لاکھ کیش اور 10 تولے سونا بھی موجود تھا۔
ایبٹ آباد میں چیئرلفٹ سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی
متن مقدمہ میں بتایا گیا کہ فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles