
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں 2 بجے شروع ہوگا۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 119 ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں سے بھارت نے61 اور نیوزی لینڈ نے 50 میچزمیں کامیابی حاصل کی۔
چیمپئنزٹرافی کے میچز میں دونوں ٹیمیں 2 بار آمنے سامنے آئیں۔ دونوں ٹیموں نےایک،ایک میچ میں کامیابی حاصل کی
وہیں بھارتی بیٹر شبمن گل پر امید ہیں کہ ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل ہارے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔
فائنل کے لیے دباؤ تو ہے ، تجربہ بروئے کار لا کر نمٹا جا سکتا ہے، شبمن گل
کیوی کپتان مچل سنیٹنر کا کہنا ہے کہ فائنل ہے بھارت کو ہرانے کے لئے پورا زور لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی میں سپورٹ ملے یا نہ ملے تاہم پورا نیوزی لینڈ انکی ٹیم کو سپورٹ کررہا ہے۔