
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن معمارکے علاقے میں مکان کی چھت گرگئی۔ واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین شامل ہیں۔
پولیس اور ریسکیو جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔