
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بیٹی نے اپنے جگرکا ٹکڑا دے کر والد کی جان بچالی، پیوند کاری کے بعد والد کی زندگی تو بچ گئی، 15 روز بعداسپتال میں زیرعلاج مقدس دم توڑ گئی۔
شجاع آباد کے علاقے راجہ رام کی رہائشی 20 سالہ بی ایس سی فائنل ایئرکی طالبہ مقدس خلیل نے اپنے 60 فیصد جگر کا ٹکڑا اور اپنی جان دیکر باپ کی جان بچالی۔
شجاع آباد میں یہ جنازہ ایک بیٹی کا ہے، 20 سالہ مقدس خلیل نے اپنا جگر دیکر والد کی زندگی بچالی
لیکن آج خود زندگی کی بازی ہار گئی۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
والد کے جگر کی پیوند کاری میں مقدس کے جگر کا 60 فیصد لگا، دونوں 15 روز سے سندھ کے اسپتال گمبٹ میں زیر علاج تھے، جہاں آج مقدس دم توڑ گئی۔
20 سال کی عمر میں بی ایس سی فائنل کی طالبہ نے باپ کی محبت میں کچھ نہ دیکھا۔ اسپتال کے بستر پر صحت یاب ہوتے اس باپ کو نہیں معلوم کہ اسکے جگر کا اصل ٹکرا تو دنیا سے چلا گیا ہے۔