
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا جہاز 53 سال بعد بنگلادیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگیا۔
وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری کے مطابق جہاز ایم وی سبی میں 26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ لوڈ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی بحری جہاز کے چٹاگانگ پہنچنے سے براہ راست تجارت اور روابط 5 دہائیوں بعد بحال ہوگئے ہیں۔
بنگلادیش پہنچنے پر پاکستانی بحری جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔