کراچی میں اسپائیڈر مین ڈکیت دھر لیا گیا، ڈاکو فرار کا راستہ نہ ملنے پر پل سے تاروں پرجھول گیا


کراچی میں اسپائیڈر مین ڈکیت دھرلیا گیا، سخی حسن پرملزم نے بائیک رائیڈر سے موبائل فون چھینا، پولیس سے بچنے کے لیے گرین لائن اسٹیشن کے ٹاورسے تاروں پرجھول گیا۔ فلمی اندازمیں چادر پر چھلانگ لگائی، بالآخرپولیس کی گرفت میں آگیا۔
کراچی کی سڑک پر فلمی نظارہ دیکھنے میں آیا۔ ڈاکو پولیس سے بچنے کے لئے پہلے گرین لائن کے برج پرچڑھا، پھرتاروں پرلٹک گیا۔ پولیس نے لٹیرے کو نیچے اتارکر حراست میں لے لیا۔
آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا، کراچی کی سڑک پر فلمی نظارہ دیکھنے میں آیا، ایک انسان تاروں پر جھول رہا تھا۔
اس شخص کا مقصد سرکس دکھانا تھا نہ ہی یہ کوئی اسپائیڈرمین تھا، بلکہ یہ سارے جتن پولیس سے بچنے کیلئے ہورہے تھے۔
یہ شخص دراصل ایک لٹیرا تھا، ڈیلیوری کرنے والے شخص سے لوٹ مارکی، پولیس نے پکڑنا چاہا تو گرین لائن برج پر چڑھ گیا۔
اوپر پہنچ کر بھی بچنے کا راستہ نہ ملا، مجبوراًتار پرچھلانگ لگائی، اور لٹکٹے لٹکتے قریبی درخت تک آپہنچا، جہاں سے نیچے جمپ لگا دی۔
پولیس اورشہریوں نے اسے چادرمیں کیچ لیا، یہاں اس کا کام ختم ہوا۔ کیونکہ اس کے بعد پولیس کا کام شروع ہوا، جو نیچے اس کے انتظارمیں کب سے بے قرارتھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles