صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا


صدر آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صدر نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 مارچ، 2025 بروز پیر سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں، عمر ایوب
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کیا ہے۔
صدر زرداری نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی
خیال رہے کہ ایوان زیریں کا 11 مارچ کو ہونے والا اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles