پشین کےعلاقے ٹوبہ کاکڑی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشت گرد گرفتار


سیکیورٹی فورسز نے پیشن کے علاقے ٹوبہ کاکڑی میں آپریشن کےدوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشین کے علاقے ٹوبہ کاکڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں چار دہشتگرد گرفتارکر لیے گئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ راکٹ لانچر،اینٹی ٹینک مائنز اورخودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا مواد برآمد ہوا
لیویز حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
پولیس کے مطابق حملے میں قبائلی شخصیت عبدالصمد سمالانی تھے جومحفوظ رہے جبکہ دھماکے میں محمد ابراہیم سرمستانی اور نادر جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles