7 سالہ صارم اغوا و قتل کیس؛ پولیس کھوج لگانے میں ناکام، والدین سراپا احتجاج بن گئے


کراچی میں صارم اغوا اور قتل کیس پولیس کیلئے چیلنج بن گیا۔ 2 ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا، پولیس کوئی کھوج نہ لگا سکی۔ والدین کا کہنا ہے کہ پولیس قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام ہوگئی۔
نارتھ کراچی میں ننھے صارم کا قتل، دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی قاتل تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے، والدین انصاف کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے سامنے دھرنا دیدیا۔
صارم اغوا اور قتل کیس میں پولیس دوماہ گزرنے کے باوجود کچھ نہ کرسکی۔ نہ کسی مشکوک شخص کا ڈی این اے میچ ہوا نہ اسوقت پولیس نے کسی کو حراست میں لیا ہوا ہے۔
پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے تمام 47 افراد رہا کردیے گئے۔ پولیس کی ناکامی پرصارم کے والدین سراپا احتجاج بن گئے۔
ڈی آئی جی ویسٹ آفس سامنے احتجاج میں کمسن صارم کے والدین بیٹے صارم کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
والدین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر لکھا تھا صارم کے قاتل آزاد ہیں ، پولیس قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام ہوچکی ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہراہلکاروں نے والدین سے بدتمیزی کی اور والدین کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی بھی کی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles