
یوکرین کے صدر زیلنسکی لندن پہنچ گئے، زیلنسکی کل یوکرین جنگ سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجلاس کی میزبانی برطانوی وزیر اعظم یورپی رہنماؤں کے ساتھ کریں گے، یوکرینی صدر زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم کیئر سے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملاقات متوقع ہے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے لندن پہنچے پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے، ٹرمپ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم سے زیادہ کوئی امن نہیں چاہتا۔
اطالوی وزیراعظم نے امریکا، یورپی ریاستوں اور اتحادیوں کے درمیان سربراہی اجلاس کی ضرورت پر زور دیا۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے صدر زیلنسکی کو فون کیا اور انہیں برطانیہ کی غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانتوں کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، امریکی حمایت کے بغیر روس کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک لٹویا، لیتھوانیا اور ایسٹونیا کو کل لندن میں یوکرین سمٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔