
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول آج ایک بڑے معرکے میں آمنے سامنے ہوں گے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، یہ دلچسپ شطرنج مقابلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں شام 3 بجے ہوگا اور اسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں، جسے سندھ حکومت کے تعاون سے زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہوا ہے۔
مقابلے میں ایک جانب وزیراعلیٰ کا تجربہ ہوگا تو دوسری جانب مہک مقبول کی ابھرتی ہوئی صلاحیتیں، جو شطرنج کی بساط پر ذہانت کی جنگ کو مزید سنسنی خیز بنا دیں گی۔