’شاہ زین خود عدالت میں آکر کھڑا ہوجائے تو بھی پولیس اسے ہاتھ نہیں لگائے گی‘، گارڈز کا جسمانی ریمانڈ منظور


کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر شاہ زین مری اور ان کے گارڈز کے تشدد کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اہم سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے گرفتار پانچ سیکیورٹی گارڈز کو پیش کردیا۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی مکمل تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کرانا ضروری ہے۔
عدالت میں ملزمان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جن افراد کو پیش کیا گیا ہے، وہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح نظر آرہے ہیں، لیکن اصل ملزم تک پولیس اب تک نہیں پہنچ سکتی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے ان ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اصل ملزم شاہ زین مری کو گرفتار کرنے کی جرات کوئی نہیں کر سکتا۔
وکیل نے کہا کہ باورچی ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا جو اس وقت وہاں موجود بھی نہیں تھے۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ شاہ زین مری کوئٹہ میں موجود ہے، لیکن اسے گرفتار کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر شاہ زین خود بھی عدالت میں آکر کھڑا ہوجائے تو پولیس اسے ہاتھ نہیں لگائے گی۔
عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جبکہ پانچوں سیکیورٹی گارڈز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر کچھ دیر بعد حکم جاری کیا جائے گا۔
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کی رات شاہ زین مری اور ان کے مسلح گارڈز کے ہاتھوں ایک شہری اور اس کے دوست پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزم شاہ زین مری کے چار گارڈز سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے گارڈز کی شناخت غوث بخش، جلاد خان، علی زین اور حسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ شہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اور اس کا دوست کھانے کے لیے آئے تھے جب ایک گاڑی نے پیچھے سے آکر بدتمیزی کی اور ٹکر ماری، جس کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس نے سوال اٹھایا کہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کب ہوگا؟
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزم شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔ ڈیفنس خیابانِ فیصل پر پولیس ناکہ بندی کے دوران شاہ زین اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوا، جسے بعد میں تحویل میں لے لیا گیا۔ گاڑی اس وقت درخشاں تھانے میں موجود ہے جبکہ شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے پولیس نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری کی بلوچستان میں موجودگی سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، شاہ زین مری سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کے مراسلے کا علم نہیں ہے، تصدیق نہیں کرسکتے شاہ زین مری کون سے علاقے میں چھپا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے سندھ حکومت کے مراسلے سے متعلق آگاہ نہیں کیا، جس ضلع میں نشاندہی ہوگی محکمہ داخلہ بلوچستان کی ہدایت پر کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles