
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی میتیں پارا چنار کے لئے بزریعہ پیلی کاپٹر روانہ کردی گئیں۔
ذرئع کے مطابق روانہ کی جانے والی میتوں میں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین اور محمد علی شاہ شامل ہیں۔
حکام کے مطابق لیبیا سے مزید 6 لاشوں کو بھی پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ باجوڑ کا سراج الدین، پشاور کا انیس، کرم حیدر ثقلین، آصف علی، اشفاق حسین، نصرت حسین کی متیں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کرم سے تعلق رکھنے والے جاں بحق مزید افراد کی میتیں کو آج ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔
خیال رہے اب تک لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 12 پاکستانیوں کی لاشیں پہنچا دی گئیں، کشتی حادثے میں جاں بحق 16 افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا، جاں بحق افراد میں 14 کا تعلق کرم سے تھا۔