
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پولیس نے 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔
دورانِ سماعت فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانتوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کی۔ بعد ازاں آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر سنگین الزامات عائد کردیے
واضح رہے کہ راحت بیکری کے باہر، شیرپاؤ پل سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں فواد چوہدری نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
امریکا گورنمنٹ چھوٹی کررہا ہے، ہم بڑی کررہے ہیں، فواد چوہدری
بعدازاں انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ رمضان المبارک میں آسانیوں کے بجائے 50 وزیر بنا دیے ہیں، امریکا گورنمنٹ چھوٹی کررہا ہے، ہم بڑی کررہے ہیں، حکومت چل نہیں رہی بلکہ گھسٹی جا رہی ہے۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت الیکشن ہار گئی، دھاندلی ان کے پاؤں کی بیڑیاں ہیں، ہر طبقے سے یہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے، پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی، پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے میں ابھی تک ناکام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ پاور مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے پاس ہے، نااہل اپوزیشن اور حکومت کے درمیان عوام پھنسی ہوئی ہے، ہم ریلیز بانی پی ٹی آئی مومنٹ شروع کرنے جا رہے ہیں، موجودہ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک راؤنڈ نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 48 مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، حالات پہلے اور اب بھی ہمارے لیے خراب ہیں، بانی پی ٹی آئی سے مل کر موومنٹ چلانے کی اجازت لیں گے، اگر ملاقات نہ ہو سکی تو خود ایکشن لیں گے، انتقام کے کلچر کو ختم کریں، بانی پی ٹی آئی کا باہر آنا تحریک کے ذریعے ممکن ہے۔
فواد چوہدری کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا گیا
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو کہتا ہوں انتقام کا کلچر ختم کریں، اسی طرح سیاسی ٹمپریچر نیچے آ سکتا ہے۔