کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟


محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی شہرمیں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور صبح سویرے خنکی ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی، دن میں موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سمت سے سات کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا ئیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہے۔
ائیرکوالٹی انڈکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج آٹھویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ،کی گئی، 100 سے 200پرٹیکیولیٹ میٹرز صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد خیبرپختونخوا سندھ اوربلوچستان میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ پنجاب میں موسم سرد ، خشک،سموگ اور دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles