اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، شاندار کارکردگی کے بعد 100 انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کرلیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں مارکیٹ میں کروڑوں کے شیئرز کی فروخت ہوئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے 1200 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرلی، اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 500 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 99 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

دو روز قبل سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 3500 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم گزشتہ روز سیاسی صورتحال بہتر ہونے کے بعد 100 انڈیکس میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور پھر انڈیکس 99 ہزار 239 پوائنٹس کر جا کر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 17 ماہ میں 40 ہزار پوائنٹس سے ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles