مصطفی قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر پارٹیاں اور منشیات کا استعمال ہوتا تھا، ویڈیو آج نیوز پر


کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والے مصطفی عامر قتل کیس میں تحقیقات کے دوران حاصل کی گئیں ویڈیوز صرف آج نیوز پر آگئی، ویڈیوز میں ارمغان کے گھر پر ہونے والی پارٹیز دیکھی جا سکتی ہیں، ملزم ارمغان کے گھر پارٹیاں اور منشیات کا استعمال ہوتا تھا، ویڈیوز میں ارمغان کے پالتو 3 شیر کے بچے بھی دیکھے جا سکتے ہیں، ارمغان کو گاڑی میں نشہ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان منی لانڈرنگ میں ملوث تھا۔ پولیس کے رابطے پر مقدمہ درج کریں گے۔
مصطفی عامر قتل کیس میں تحقیقات کے دوران حاصل کی گئیں ویڈیوز آج نیوز کو مل گئیں۔ ویڈیوز میں ارمغان کے گھر پر ہونے والی پارٹیز دیکھی جا سکتی ہیں۔
مصطفی عامر قتل کیس میں تحقیقات کے دوران حاصل کی گئیں ویڈیوز میں نوجوان لڑکے لڑکیاں نشے میں دھت ارمغان کے ساتھ پارٹیز کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
’لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کر دیا‘، مصطفیٰ کے قتل میں شریک ملزم شیراز کے نئے انکشافات
ویڈیوز میں ارمغان کو اپنی مہنگی ترین گاڑی میں نشہ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ارمغان کے گھر پر سالگرہ پارٹی کی ویڈیو بھی آج نیوز سامنے لے آیا۔
آج نیوز کی حاصل کردہ ویڈیوز معاشرے میں نشے کی بہتات کی غماز ہیں، نوجوان نسل کی تباہی اور ارمغان کا لائف اسٹائل بھی ویڈیوز میں واضح ہے۔
کیا ملزم ارمغان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے؟ ایف آئی اے حکام کا موقف سامنے آگیا
گرفتار ملزم ارمغان کیا منی لانڈرنگ میں ملوث ہے؟؟ ایف آئی اے حکام کا موقف بھی سامنے آگیا، پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں ملزم کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، شواہد دیکھ کر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کریں گے۔
مارشا، انجلینا کے بعد اب زوما: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں تیسری لڑکی کا نام سامنے آگیا
ایف آئی اے حکام کے مطابق پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں ملزم کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس ہم سے رابطہ کرے گی تو شواہد دیکھ کر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کریں گے۔
ارمغان کے گھر میں غیرقانونی کال سینٹر اور سافٹ وئیر ہاؤس کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم اے وی سی سی کی تفتیش میں معاونت کرے گی۔
ایف آئی اے کے مطابق ارمغان کے گھر سے ملنے والے لیپ ٹاپس کو ڈی کوڈ کرنے اور دیگر ڈیجیٹل شواہد تک پہنچنے میں بھی پولیس کو مدد فراہم کریں گے۔
مصطفی عامر قتل کیس، اداکار کے بیٹے سمیت 4 نوجوان گرفتار
مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تفتیشی ٹیم کا ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے، ٹی وی اداکار کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے
مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان مزید 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، ایک بار پھر عدالت میں بے ہوش
حکام نے بتایا کہ منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ، ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق فیملی کو آگاہ کر دیا، منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles