
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا۔
وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، سنگل بنچ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔