
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان نے امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں ثالثی کا کردار ادا کیا اور آج بھی ہم تقسیم کے بجائے فاصلے کم کرنا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا کہ بھارت کو چین کے مقابلے میں لانے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ سکتا ہے، جو کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر غربت اور بے روزگاری جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی بحالی ناگزیر ہے، جس میں امریکا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ورلڈ بینک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، وزیراعظم کا اظہار تشکر
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی بقا کے لیے خطے میں ضروری اقدامات کرے گا تاکہ ملکی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
نائب وزیراعظم سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے
ادھر امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ورلڈ افیئر کونسل آف نیو ہیمپشائر کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان، امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کا مشترکہ مقصد خطے میں امن اور سلامتی ہے، اور بھارت کی ترجیح بھی ایک پُرامن ہمسایہ ہونا چاہیے۔