
سینئر وکلا میاں روف عطا اور حسن رضا پاشا کی قیادت میں سپریم کورٹ بار کے نمائندوں کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ختم ہوگئی، عدالتی نظام اور آئین کے بارے میں بات چیت کی گئی، سپریم کورٹ بار نے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف اور حسن پاشا سے آئی ایم ایف وفد نےملاقات کی، اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہونے والی ملاقات تقریبا 40 منٹ تک جارہی ہے، ملاقات میں پاکستان کے عدالتی نظام اور آئین کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
آئی ایم ایف وفد کی سپریم کورٹ آمد: بانی پی ٹی آئی کا خط آئینی کمیٹی کو بھجوا دیا، مندرجات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، چیف جسٹس
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سپریم کورٹ بار کی ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق وفد سے کرپشن کے خاتمے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پر بات ہوئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وفد سے کرپشن کے خاتمے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پر بات ہوئی، صدر سپریم کورٹ بار نے ماتحت عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کی نشاندہی کی۔
آئی ایم ایف وفد سے چیف جسٹس کی ملاقات پر اعظم نذیرتارڑ کی وضاحت
آئی ایم ایف وفد کو ججز کی کم تعداد، ثالثی نظام کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا، وفد کے ساتھ قانونی اصلاحات اور گڈ گورننس پر بھی تبادلہ خیال ہوا، صدر سپریم کورٹ بارنے وفد کوعدلیہ میں احتساب کے نظام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایف سی کے ایم ڈی کی ملاقات
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مکھتر دیوپ کی ملاقات ہوئی، آئی ایف سی وفد میں علاقائی نائب صدر، کنٹری ڈائریکٹر اور اعلیٰ عہدیداران شامل تھے، وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی استحکام اور حالیہ اصلاحات سے آگاہ کیا۔
پاکستان میں نجی شعبے کے فعال کردار پروزیر خزانہ کا آئی ایف سی وفد کو خراج تحسین پیش کیا، آئی ایم ایف کی سربراہ نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کو سراہا۔
آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کے سوال پر خواجہ آصف کا نورعالم کو جواب
وزیر خزانہ نے زرعی انکم ٹیکس، پنشن اصلاحات اور حکومتی اداروں کی تشکیل نو پر بریفنگ دی، آئی ایف سی کا گرین انرجی، ڈیٹا سینٹرز، زراعت، ٹیلی کام اور ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے گوداموں کو صنعت کا درجہ دے دیا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیاجائے گا، نجی شعبہ سرمایہ کاری اور برآمدات میں کلیدی کردار ادا کرے گا ، ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مسلسل تعاون پر اتفاق کیا گیا۔