
بیلا روس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق تین روزہ دورے پر آئے بیلاروس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پرجوش انداز میں مصافحہ کیا جبکہ صدر بیلا روس نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔ بعدازاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں گزشتہ رات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے، نو رخان ایئر بیس پر ان کا تپاک استقبال کیا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
پاکستان آمد پر صدر بیلاروس کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلیوٹ بھی پیش کیا۔
علاوہ ازیں پاکستان اور بیلاروس کی قیادت دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے، صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی آج صدر مملکت آصف علی زرداری اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
اس موقع پر مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے پر بات چیت ہو گی جبکہ ٹریڈ روڈ میپ سمیت دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ بیلا روس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو 27 نومبرتک پاکستان میں رہیں گے۔