عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، شیر افضل مروت کے معاملے پر تبادلہ خیال


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی ہے، جس میں سیاسی صورتحال، کرپشن کی شکایات اور شیرافضل مروت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج جمعرات کا دن سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا روز ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے علاوہ پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والوں میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، حلیم عادل شیخ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی، سیمابیہ طاہر، سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی اور صوبائی وزیر تیمور جھگڑا شامل تھے۔
جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، کرپشن کی شکایات اور شیرافضل مروت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
اس سے قبل اڈیالہ جیل پہنچنے پر علی امین گنڈاپور نے گیٹ نمبر 5 پر پی ٹی آئی رہنماؤں سے مصافہ کیا۔ جیل حکام سے سوال کیا کہ ان کی عمران خان سے ملاقات ہے، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ ملاقات کے لیے بھجوائے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سوال کیا گیا کہ آپ کی عمران خان سے ملاقات کیسی رہی، جس پر علی امین گنڈا پور نے جواب دیا کہ ملاقات اچھی رہی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کرلی اور ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا تھا، اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی قیادت کو شیر افضل مروت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کی ہدایت کردی ہے، بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے تحریک انصاف کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی ائی سے شکایت کی تھی تاہم پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر لاعلم نکلے تھے۔
شیر افضل کی پارٹی بےدخلی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، سلمان اکرم راجہ
جے یو آئی سے اپنا سیاسی کریئر شروع کرنے والے شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں جگہ کیسے بنائی؟
’بیرسٹر گوہر کو شیر افضل مروت کو ہٹانے کا علم نہیں‘، شہریار آفریدی حمایت میں سامنے آگئے
بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جو احکامات بانی پی ٹی آئی سے آتے ہیں وہ اُن پر فوراً عمل کرتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles