
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ ایک ماہ میں صوبے کے 10 اضلاع میں 60 دہشت گرد حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے، بنوں میں سب سے زیادہ 16، ڈی آئی خان 14، شمالی وزیراستان میں 13 حملے ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا پولیس نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 30 خوارج ہلاک
کرم میں 5، ضلع خیبر میں 5، جبکہ پشاور میں 2 حملے رپورٹ ہوئے، گزشتہ ماہ سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں 110 دہشت گرد گرفتار ہوئے جبکہ 21 ملزمان مارے گئے۔