
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان ہے، 100 انڈیکس 98 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے 100 انڈیکس 97 ہزار 500 کی سطح پر آگیا۔
واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔