
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، بجلی کی قیمت میں تقریباً 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے نیپرا کو درخواست دی ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ کم کیے جائیں۔
اگر درخواست منظور کر لی گئی تو صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کی امید ہے۔ نیپرا آج اس درخواست پر سماعت کرے گا۔
بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا
ذرائع کے مطابق، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے، جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے کی رقم کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نیٹ میٹرنگ کی پالیسی سولر استعمال نہ کرنے والوں کیلئے بوجھ بن گئی
یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اکتوبر سے دسمبر 2024 کے عرصے کے لیے ہوگی اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی کیا جائے گا۔