
سہ ملکی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ میچ آج (بدھ کو) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچے گی، جو 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں حاصل کیا۔ کین ولیمسن نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل کا میچ سیریز میں بقا کے لیے اہم ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لیے بھرپور کوشش کریں گی۔