حکومت کا کام کاروبارکرنانہیں پالیسی بنانا ہے، وزیراعظم


وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام کاروبارکرنانہیں پالیسی بنانا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ممکن ہوا اورملک ڈیفالٹ سے بچ گیا، تنخواہ دارطبقے نے300ارب روپے کا ٹیکس دیا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر آگئی۔ ہم نے مشکل فیصلے کر لیے، اب آگے بڑھنا ہے۔
حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے اسلام آباد میں یوم تعمیروترقی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری پالیسی پرسختی سےعمل پیرا ہے، افغانستان سے اسمگلنگ روکی گئی، 211 ملین ڈالرکی چینی برآمد کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں پالیسی بنانا ہے، پاکستان کو اقوام عالم میں عظیم ملک بنائیں گے، پاکستان نے ایک سال میں اندھیروں سے اجالوں کی طرف سفر شروع کیا۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ ترقی کا سفراجتماعی کاوشوں اورشبانہ روزمحنت کا نتیجہ ہے، 2023میں آئی ایم ایف پروگرام خدشات کاشکار تھا، مہنگائی کی وجہ سےعام آدمی کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت سے آئی ایم ایف پروگرام ممکن بنایا۔
انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سےمعاہدہ ممکن ہوا اورملک ڈیفالٹ سے بچ گیا، تنخواہ دارطبقے نے300ارب روپے کا ٹیکس دیا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر آگئی۔ ہم نے مشکل فیصلے کر لیے، اب آگے بڑھنا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کواپنے پاؤں پرکھڑا کرنےکے لیے سب حصہ ڈال رہے ہیں، ترقی کاسفرشروع ہوچکا، ہم دوبارہ اڑان بھریں گے، پائیدارترقی کےلیے ہم نے متحد ہوکر کام کرنا ہے، کاروباری طبقے کی مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے۔
احسن اقبال کا خطاب
وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اپریل2022میں ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں، وزیراعظم کی قیادت میں دن رات کام کرکے ملک کوڈیفالٹ سے بچایا، ہمیں ورثےمیں زبوں حال معیشت ملی۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلوں کے نتائج کا ادراک تھا، مشکل اورکٹھن دورسے گزرکرملک کو بہترحالت میں کھڑاکیا، اپنی سیاست کوقربان کرکےریاست کو بچایا، حکومتی اقدامات کی بدولت غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، سیاسی استحکام،پالیسیوں کاتسلسل نہ ہونےسےہم پیچھے رہ گئے، اڑان پاکستان منصوبے کوکامیاب بنائیں گے۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

مریم اورنگزیب کا خطاب
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سےمہنگائی کی شرح کم ہوئی، مہنگائی کی شرح9سال کی کم ترین سطح پر آگئی، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کیلئے ایف بی آرمیں ٹیکنالوجی متعارف کروائی، رائٹ سائزنگ اور نجکاری سمیت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں، وزیراعظم، کابینہ اورمعاشی ٹیم ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles