
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے اسپیکر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات صرف خواہشات سے نہیں بلکہ مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں، مگر حکومت کے ارادے اور نیت دونوں ہی درست نہیں تھے، اسی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سنجیدگی سے شروع کیے تھے، لیکن حکومت نے ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا۔ اب مزید مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔