امریکی خاتون وطن واپسی کے لئے رضامند، اونیجا کو آج شب واپس روانہ کر دیا جائے گا


امریکی خاتون وطن واپسی کے لئے رضامند ہوگئی، پاکستان لڑکے کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو آج شب واپس امریکا روانہ کردیا جائے گا۔
امریکی خاتون رات 10 بج کر 40 منٹ پر دبئی روانہ ہوگی، روانگی امریکی قونصل خانے اور ایف آئی اے کی نگرانی میں ہوگی، اونیجا اینڈریو رابنس 8 فروری کونیو یارک پہنچ جائے گی۔
امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا
ذرائع کے مطابق کئی روز سے جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں زیرعلاج امریکی خاتون کا ڈسچارج کارڈ بنانے کے لیے اسپتال کے عملے کو ہدایت کردی گئی۔
امریکیوں کا پاکستان کو سلام،خاتون کو برداشت کرنے پر تعریفیں
جناح اسپتال کے خصوصی وارڈ میں زیرعلاج امریکی خاتون سے امریکی قونصل خانے کے اہل کاروں نے ملاقات کی اور انہیں وطن واپسی کے لیے آمادہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں امریکی خاتون ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوگئی، وہ رات 10 بج کر 40 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ سے دبئی روانہ ہوگی۔
کراچی میں ڈیرا ڈالے بیٹھی امریکی خاتون کا مجرمانہ ریکارڈ نکل آیا
اونیجا اینڈریو رابنس 8 فروری کو 2 بج کر 35 منٹ پر دبئی سے نیو یارک روانہ ہوگی، اور اسی روز 8 بج کر 15 منٹ پر نیو یارک پہنچ جائے گی۔
امریکی خاتون کے موضوع پر سوشل میڈیا ویڈیوز بننے لگیں
امریکی خاتون کے جناح اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کرائے گئے تھے، میڈیکل رپورٹس کے بعد وطن واپس جارہی ہے، امریکی خاتون نوجوان کی محبت میں کراچی آئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles