قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل، چیئرمین پی سی بی کا 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کام کرنے والوں کے اعزاز میں ظہرانہ جس میں 1500 سے زائد ورکرز نے شرکت کی۔

نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے دن رات محنت کر کے کام مکمل کرنے پر ورکرز کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں شاباش دی۔

مزدوروں نے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 3 ماہ سے قذافی سٹیڈیم میں ہیں۔ سٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے، محسن صاحب آپ کی محنت رنگ لائی ہے۔ ہم خود آپ کو سٹیڈیم میں صبح شام دیکھتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ صرف میرا کارنامہ نہیں بلکہ پوری ٹیم کا ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم تین ملکی سیریز اور چیمپئنزٹرافی جیتے گی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

محسن نقوی کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانہ میں مزدوروں میں مٹن قورمہ، چکن روسٹ، بیف پلاو اور لائیو گرما گرم نان پر مشتمل لنچ فراہم کیا گیا۔

اس کے علاوہ زردہ، رائتہ، فریش سلاد، منرل واٹر، کولڈ ڈرنکس اور کشمیری چائے سے مزدوروں کی تواضع کی گئی۔

چئیرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا اسٹیڈم مکمل ہو گیا، دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابی نصیب کرے، محمد رضوان نیک نیت کپتان ہے، امید ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں ہم چمپئنز ٹرافی ضرور جیتیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles