کیا امریکہ بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کی تذلیل کر رہا ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہیں جو اس دعوے کیساتھ پوسٹ کی گئی ہیں کہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں باندھ کر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

مگر بھارت کی جانب سے وائرل ہونے والی ان تصاویر پر رد عمل سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے ملک بدر کیے گئے ہندوستانی تارکین وطن کو ہتھکڑیاں نہیں لگائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تصویر میں دکھائے جانے والے تارکین وطن کو بھارت نہیں بلکہ گوئٹے مالا واپس بھیجا جا رہا ہے۔

بھارتی حکام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی تارکین وطن کو ہتھکڑیوں اور زنجیروں میں امریکہ سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ لیکن یہ تصویر دراصل ان لوگوں کی ہے جو بھارت کی نہیں بلکہ گوئٹے مالا واپس بھیجے جا رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔

ٹرمپ کے خواتین کے کھیلوں اور ٹیموں سے ٹرانس جینڈر کو خارج کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط

بی جے پی حکومت مخالف جماعت کانگریس کے ایک رہنما پرتھوی راج ساٹھے نے تصویر شئیر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ 200 سے زائد بھارتیوں کو امریکہ سے ظالمانہ طریقے سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ بھارتیوں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، طویل پرواز میں صرف ایک بیت الخلا دستیاب تھا۔ انہوں نے پوسٹ میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ٹیگ کیا اور پوچھا کہ کیا مودی حکومت اپنے شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ تک کا انتظام نہیں کر سکتی؟

اسی تصویر تصویر کو ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) ایجنسی کی جانب سے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا تھا جس میں یہ بات کہیں نہیں لکھی تھی کہ بھارتیوں کو امریکہ سے ہتھکڑیاں پہنائے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتی شہریوں نے ملک بدری کے بعد الزام لگایا کہ انہیں فوجی طیارے کے ذریعے واپس بھیجا گیا اور پورے سفر کے دوران ان کے ہاتھ اور پاؤں زنجیروں میں جکڑے رہے۔

بدھ کے روز ایک امریکی فوجی طیارہ 104 ملک بدر کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر امرتسر ایئرپورٹ پہنچا، جن میں 19 خواتین اور 13 بچے شامل تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے گرداسپور سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ جَسپال سنگھ، جو ملک بدر ہونے والوں میں شامل تھے، نے بتایا کہ انہیں صرف امرتسر پہنچنے کے بعد ہی ہتھکڑیاں اور بیڑیاں کھولنے کی اجازت دی گئی۔

جَسپال سنگھ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی ”پی ٹی آئی“ کو بتایا کہ ہمیں لگا ہمیں کسی اور کیمپ لے جایا جا رہا ہے، لیکن پھر ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہمیں بھارت واپس بھیجا جا رہا ہے۔ ہمارے ہاتھ ہتھکڑیوں میں اور پاؤں زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے، جو صرف امرتسر ایئرپورٹ پر کھولی گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بدری سے قبل انہیں امریکہ میں 11 دن تک حراست میں بھی رکھا گیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles