
کراچی میں بے قابو ڈمپر نے دو زندگیوں کا چراغ بجھا دیا، ڈالمیا روڈ ملینیم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، فائرنگ کے واقعات میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈالمیا ملینیم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے کے نیتجے میں خاتون و مرد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی میں ٹریفک حادثات میں کمی نہ آسکی، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کے واقعات میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی میں گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی : ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق
دوسری جانب نارتھ ناظم آباد بلاک پی میں پیٹرول پمپ کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے عدنان نامی شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ زخمی کا ذہنی توازن درست نہیں۔
پولیس کے مطابق عدنان نے پیٹرول پمپ کے قریب تعینات سیکیورٹی گارڈ شفیع اللّٰہ کو پتھر مارا جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے طیش میں آ کر اسے گولی مار دی۔
پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتارکرکے اسلحہ ضبط کر لیا، جبکہ زخمی عدنان کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔