شام کے عبوری صدر پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

شاام کے عبوری صدر احمد الشرع گزشتہ سال بشار الاسد حکومت کے خاتمے پر برسراقتدار آنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کی جانب سے جاری تصاویر کے مطابق سعودی حکام نے شام کے عبوری سربراہ احمد الشرع اور ان کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی کا استقبال کیا۔

دلہا کو نشے میں دیکھ کر بیٹی کی ماں کا دل دہل گیا، بارات واپس لوٹا دی، ویڈیو وائرل

چمکیلی کیخلاف کیس: پیمرا سمیت دیگر فریقین سے 24 جنوری تک جواب طلب

نشریاتی ادارے کے مطابق احمد الشرع کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات آج متوقع ہے۔احمد الشرع کو بدھ کے روز شام کا عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، ان کی جماعت ہئیت تحریر الشام دسمبر میں بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی اپوزیشن فورسز کی قیادت کرہی تھی۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سب سے پہلے الشرع کو ان کی سرکاری تقرری پر مبارکباد دی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے شام کے استحکام اور خود مختاری کے لیے اول روز سے واضح موقف اختیار کر رکھا ہے جبکہ شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کی امداد کر رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles