
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی کہانی سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی کا انٹراکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی رپورٹ پر وزیراعلیٰ علی امین سے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی کا انٹراکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی رپورٹ پروزیراعلیٰ علی امین سے تحفظات کا اظہارکردیا۔
ذرائع کے مطابق انٹراکاؤنٹیبلٹی کمیٹی سینیئروکیل قاضی انورکی سربراہی میں قائم کی گئی تھی، کمیٹی نے مختلف محکموں وزارتوں اورافسران کی کرپشن سے متعلق بانی پی ٹی ائی کواگاہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کوڈیڑھ ماہ میں معاملات درست کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ملاقات میں علی امین گنڈا پور کو کے پی میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔