رجب بٹ کے بعد ایک اور معروف یوٹیوبر گرفتار
پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کو قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ آج میرے دوست کی شادی تھی اور میں نے 6 سے 7 گھنٹے پولیس اسٹیشن میں گزارے۔
ذوالقرنین سکندر کا کہنا تھا کہ شریف انسان کی کوئی زندگی نہیں ہے، بس جو بھی ہوا بہت غلط ہوا، میں اس کی تفصیلات ضرور معلوم کروں گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاکر رجب بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے گزشتہ روز انہیں سزا بھی سنائی ہے۔