بالی ووڈ فلم انڈسڑی کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی، جس نے اداکار کو قاتلانہ حملے کے بعد بروقت اسپتال پہنچایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے 21 جنوری کو ڈسچارج ہونے سے قبل لیلاوتی اسپتال میں رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تصاویر میں سیف علی خان کو بھجن سنگھ رانا کے کندھوں پر ہاتھ رکھے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حملے کے بعد سیف علی خان کو رکشہ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔
اداکار کو اسپتال لے جانے والے بھجن سنگھ رانا کو معلوم نہیں تھا کہ وہ سیف علی خان ہیں۔
سیف علی خان 6 دن تک لیلاوتی اسپتال میں رہے جہاں ان کی دو سرجریز بھی ہوئیں جبکہ گزشتہ روز بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
اداکار کو اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد مزید کئی دنوں تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، انہیں فالو اپ چیک اپس کے لیے بھی کہا گیا ہے۔