ثانیہ مرزا دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کی سفیر مقرر


ثانیہ مرزا دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کی سفیر مقرر

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کردہ تقریب کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔

ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ ناقابلِ یقین موقع فراہم کرنے کے لیے میں دبئی اسپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں۔

 

 

اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سمیت کھیلوں کی دنیا کی کئی دیگر قابلِ ذکر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے آخری بار آسٹریلین اوپن 2023 کھیلنے کے بعد گزشتہ سال ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles