اداکارہ دیشا پٹانی کے والد لاکھوں روپے سے ہاتھ دو بیٹھے


اداکارہ دیشا پٹانی کے والد لاکھوں روپے سے ہاتھ دو بیٹھے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیشا پٹانی کے والد لاکھوں روپے سے ہاتھ دو بیٹھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیشا پٹانی کے والد ریٹائرڈ ڈپٹی ایس پی جگدیش سنگھ پٹانی مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا شکار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ پانچ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے انہیں سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کا جھانسہ دے کر یہ رقم حاصل کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بریلی کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، نامزد ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی، دھمکیاں دینے اور جبری وصولی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے والد سے 5 لاکھ روپے نقد اور 20 لاکھ روپے تین مختلف بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرائے گئے تاہم انہیں کوئی اعلیٰ عہدہ نہ ملا اور لوٹ لیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles