اداکارہ ایمن سلیم کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بے بی بمپ کے ساتھ چند تصاویر پوسٹ کیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے خوب پسند کیا گیا جبکہ اداکارہ حرا مانی، منال خان، ایمن خان سمیت دیگر نے اُن کو حاملہ ہونے پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ یکم جنوری 2024 کو مقبول اداکارہ ایمن سلیم نے سال 2023 کے اختتام پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کرلی ہے۔
ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ہیں۔