اے آر رحمان کی اہلیہ کا 30 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان


اے آر رحمان کی اہلیہ کا 30 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان

آسکر اور گریمی ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ نے 30 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ آج انہوں نے اپنے شوہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

گلوکار کی اہلیہ کے وکلا کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سائرہ بانو نے یہ فیصلہ تعلقات میں خرابی کی وجہ سے کیا، ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجود جوڑے کے درمیان تلخی اور مشکلات کی وجہ سے بہت زیادہ فاصلہ پیدا ہوگیا تھا جسے دونوں ختم کرنے سے قاصر رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سائرہ بانو نے یہ فیصلہ رنج اور اذیت کی وجہ سے لیا، وہ اس مشکل وقت میں عوام سے ان کی پرائیویسی اور جذبات کا خیال رکھنے کی درخواست کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، ان کے تین بچے ہیں جن کا نام خدیجہ، رحیمہ اور امین ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles