ملائکہ اروڑہ نے ارجن کپور کیساتھ بریک اپ پر خاموشی توڑ دی


ملائکہ اروڑہ نے ارجن کپور کیساتھ بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے ارجن کپور کیساتھ بریک اپ پر خاموشی توڑ دی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ایک نجی شخصیت ہوں اور میری زندگی کے کچھ ایسے پہلو بھی ہیں جو میں سب کے سامنے وضاحت نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے کیلئے کبھی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا انتخاب نہیں کروں گی لہٰذا ارجن نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ مکمل طور پر ان کا اختیار ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ یہ مختلف وجوہات کی بنا پر بہت مشکل سال رہا، میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب اس سال میں جو کچھ ہوا اس سے آگے بڑھیں۔

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور 2018 سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار  تھے۔ ملائکہ نے اپنے سابق شوہر ارباز خان سے طلاق کے بعد ارجن کے ساتھ اپنی زندگی کا آغاز کیا تھا تاہم اب دونوں میں بریک اپ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles