شہریار منور اور ماہین صدیقی شادی کے بندھن میں بندھ گئے


شہریار منور اور ماہین صدیقی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی شہریار منور اور ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

حال ہی میں معروف اداکار جوڑی شہریار منور اور ماہین صدیقی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں نکاح نامہ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل تصویر میں اداکار جوڑی شہریار منور اور ماہین صدیقی نے اپنے خاص دن پر سفید اور سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا، جس میں ماہرہ خان، مومل شیخ، احد رضا میر، عدیل حسین، جمی خان اور علی حمزہ سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ اس کے بعد قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

 

 

ہلدی کی تقریب میں ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا جوڑا جبکہ شہریار منور نے آسمانی رنگ کا کُرتا زیب تن کیا، جو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

 

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles