دانش تیمور اور عائزہ خان کی طلاق کی افواہیں؛ بھابھی کا اہم بیان سامنے آگیا

دانش تیمور اور عائزہ خان کی طلاق کی افواہیں؛ بھابھی کا اہم بیان سامنے آگیا

عائزہ اور دانش کے درمیان سب ٹھیک ہے، بھابھی نے افواہیں مسترد کردیں

پاکستانی شوبز کی معروف جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی طلاق اور علیحدگی کی افواہوں پر دانش تیمور کی بھابھی سدرہ نے وضاحت کردی۔

گزشتہ دنوں عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شوہر کے ساتھ موجود بعض تصاویر ہٹانے اور دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کے پریمیئر میں شرکت نہ کرنے کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی تھیں۔

عائزہ خان اس سے قبل ایک فین پیج کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے واضح کرچکی ہیں کہ وہ اور دانش تیمور الگ نہیں ہوئے تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی تفصیلی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

اب دانش تیمور کے بھائی زاہد تیمور کی اہلیہ سدرہ نے سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش اور عائزہ خوش ہیں، صحت مند ہیں اور ایک مضبوط رشتے میں ہیں۔ دونوں کی علیحدگی سے متعلق خبریں اور افواہیں بے بنیاد ہیں۔

سدرہ نے عائزہ خان کے ’ہمراہی‘ کے پریمیئر میں شرکت نہ کرنے پر ہونے والی تنقید کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ جب عائزہ نے ’شیر‘ کے پریمیئر میں شرکت کی تھی تو انہیں توجہ حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والی قرار دے کر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اب کسی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عائزہ کی جانب سے کسی تقریب میں شرکت کرنا یا نہ کرنا ذاتی فیصلہ ہے، اسے ازدواجی تعلقات سے جوڑ کر قیاس آرائیاں کرنا درست نہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles