سلمان خان کی محبت میں گرفتار تھی، سشمیتا کا انکشاف
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی محبت میں گرفتار تھی۔
حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ سشمیتا سین نے کہا کہ’’جو بھی پاکٹ منی ملتی، میں سلمان خان کے پوسٹرز خریدتی۔ ان دنوں فلم میں نے پیار کیا ریلیز ہوئی تھی، اس لیے میرے پاس اس فلم کے کبوتروں کی تصویر بھی تھی کیونکہ وہ سلمان خان کی فلم سے جڑی ہوئی تھی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’میرے والدین ہمیشہ کہتے تھے کہ اگر ہوم ورک وقت پر نہ ہوا تو یہ پوسٹرز ہٹا دیے جائیں گے۔ اس لیے میں ہمیشہ وقت پر ہوم ورک مکمل کرتی تھی کیونکہ وہ پوسٹرز میرے لیے بہت اہم تھے۔ میں اس آدمی کی محبت میں گرفتار تھی۔‘‘
خیال رہے کہ سشمیتا سین اور سلمان خان فلم بیوی نمبر 1 کے علاوہ تم کو نہ بھول پائیں گے اور میں نے پیار کیوں کیا؟ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔