سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹیزر ملتوی


سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹیزر ملتوی

سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹیزر ملتوی ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا فلم کا ٹیزر آج ریلیز کیا جائے گا۔

میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی موت کی وجہ سے فلم کا ٹیزر ریلیز نہیں کیا گیا ہے۔

فلم کا ٹیزر اب کب سامنے آئے گا اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم سکندر میں سلمان خان پہلی بار اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles