ٹیلر سوئفٹ کا شاہانہ عروسی لباس توجہ کا مرکز بن گیا

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے عروسی لباس سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنی شادی کے موقع پر معروف فیشن برانڈ ڈیور کا خصوصی تیار کردہ ہاٹ کٹیور عروسی لباس زیب تن کیا جسے برانڈ کے نئے تخلیقی ڈائریکٹر نے ڈیزائن کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ کسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کے لیے ان کی جانب سے تیار کیا گیا یہ پہلا ہاٹ کٹیور ویڈنگ گاؤن ہے۔

ذرائع کے مطابق اس لباس کو ٹیلر سوئفٹ اور ان کے شوہر ٹریوس کیلسی کی مشاورت سے تیار کیا گیا اگرچہ اب تک گاؤن کی تصاویر منظرِ عام پر نہیں آئیں تاہم اس کے ڈیزائن کو پریوں کی کہانیوں سے متاثر قرار دیا جا رہا ہے جس میں روایتی ہاٹ کٹیور کاریگری اور جدید طرزِ ڈیزائن کا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے عروسی لباس کے ساتھ خصوصی ڈیزائن کے جوتے اور قیمتی زیورات بھی پہنے جبکہ منگنی کی ہیرے کی انگوٹھی بھی ان کے عروسی انداز کا حصہ رہی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles